
میرا پیغام پاکستان
جمعہ 14 اگست 2020

ذیشان نور خلجی
تعاون ہی تعاون ہے
محبت ہی محبت ہے
جبھی تاریخ نے رکھا ہے
اس کا نام پاکستان
(جاری ہے)
عوام کے دلوں میں محبتوں کے سمندر موجزن ہیں۔
لوگ وطن کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ اسی دوران یہ بچہ کڑکتی دھوپ میں اوپری چھت پر چڑھ جاتا ہے۔ رنگ برنگی جھنڈیاں لگاتے لگاتے اسے شام ہو جاتی ہے اور اس کا مشن بھی مکمل ہو جاتا ہے۔ اپنا چھت سجا کے اسے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دشمن کا مورچہ فتح کر لیا ہو۔ اب یہ اپنے دوستوں کو اکٹھا کر رہا ہے کیوں کہ اسے ایک عدد جلوس بھی برآمد کرنا ہے جس میں پاکستان کے دشمنوں کو للکارا جائے گا۔ وطن کے محافظوں، غازیوں اور شہیدوں کے حق میں نعرے بازی کی جائے گی اور اس کے بانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے اس نے مال و متاع دو دن پہلے سے اکٹھا کر رکھا ہے جس میں پھٹی پرانی پتنگوں کے تنکے سر فرسہت ہیں جس پر آٹے کے لئی سے کاغذی جھنڈیاں لگائی جانی ہیں۔آج 14 اگست 2020ء ہے۔ صبح کے آٹھ بجے ہیں۔ معمول کے کاموں سے فراغت کے بعد نوجوان نے اپنا لیپ ٹاپ آن کیا ہے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے سرچ کرتے ہوئے اسے نوے کے عشرے کے چند ملی نغمے ملے ہیں جن میں سے ایک کو منتخب کر کے اس نے ہیڈ فون سیٹ کیا ہے۔ نصرت صاحب کی آواز کانوں میں گونجنے لگی ہے۔
زمانہ وہ بھی آئے گا
جہاں تک وقت جائے گا
اسے آگے ہی پائے گا
اجالا بن کر چھائے گا
یہ خطہ انقلابی ہے
نئی دنیا بنائے گا
نوجوانو ! آج عہد کا دن ہے آئیے عہد کریں کہ ہم نے اس وطن عزیز کے لئے پھر سے ایک ہونا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ذیشان نور خلجی کے کالمز
-
امام صاحبان کے غلط رویے
بدھ 6 اکتوبر 2021
-
مساجد کے دروازے خواتین پر کھولے جائیں
منگل 28 ستمبر 2021
-
اللہ میاں صاحب ! کہاں گئے آپ ؟
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
مندر کے بعد مسجد بھی گرے گی
پیر 9 اگست 2021
-
جانوروں کے ابو نہ بنیے
جمعہ 23 جولائی 2021
-
عثمان مرزا کیس کے وکٹمز کو معاف رکھیے
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
بیٹیوں کو تحفظ دیجیے
پیر 28 جون 2021
-
مساجد کی ویرانی اچھی لگتی ہے
پیر 7 جون 2021
ذیشان نور خلجی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.