اسرائیلی فوج کی جانب سے نابلوس اور جنین میں فلسطین کے مالیاتی مراکز تباہ ، لاکھوں ڈالر لوٹ کر تین شہری گرفتار کرلئے

بدھ 20 ستمبر 2006 11:04

ناملوس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین اور نابلوس میں پانچ فارن ایکسچینج کے مراکز اور ایک بینک تباہ کرکے لاکھوں ڈالر کی رقم لوٹ لی جبکہ تین فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ رقم دہشت گردی کے لئے استعمال ہونی تھی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوجی بھاری نفری کے ساتھ نابلوس اور جنین میں داخل ہوگئے اور منی ایکسچینجرز کو ان کے گھروں سے اٹھا کر لے گئے۔

فلسطینی منی ایکسچینجرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بندوق کے زور پر انھیں اٹھایا اور ان کا کاروبار تباہ کردیا۔فلسطینی حکام نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ایسی کارروائیوں سے باز رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :