کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 10100 کی نفسیاتی حد عبور ہوگئی
جمعرات 21 ستمبر 2006 19:55
(جاری ہے)
تیزی کے باعث جمعرات کو حصص کی خریداری میں زبردست اضافے کا رجحان رہا، کاروباری حجم 47.73 فیصد زائد رہا۔
جمعرات کو مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے 17 کروڑ 55 لاکھ 99 ہزار 160 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 11 کروڑ 88 لاکھ 57 ہزار 720 حصص کا کاروبار ہوا تھا۔ 56 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ کاروباری سرگرمی کا دائرہ کار 327 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں سے 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 108 کمپنیوں کے دام میں کمی اور 35 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ایم سی بی بینک 2 کروڑ 68 لاکھ 45 ہزار، نیشنل بینک 2 کروڑ 63 لاکھ 52 ہزار، ڈی جی خان سیمنٹ ایک کروڑ 43 لاکھ 89 ہزار، پاک پیٹرولیم ایک کروڑ 28 لاکھ 34 ہزار، پکک ایک کروڑ 21 لاکھ 94 ہزار اور بینک الفلاح 49 لاکھ 15 ہزار حصص کے کاروبار سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے وائیتھ پاکستان کے بھاؤ 98 روپے اور نیشنل ریفائنری کے بھاؤ 13.65 روپے بڑھ کر بالترتیب 2340 روپے اور 286.70 روپے ہوگئے، جبکہ نمایاں کمی سیمینز انجینئرنگ اور عارف حبیب کے حصص کے بھاؤ میں رہی جن کے دام 20 اور 10 روپے کم ہوکر بالترتیب 975 روپے اور 550 روپے ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.