تاجر برادری کو صنعت و تجارت سے متعلقہ تمام معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ پاکستان کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوسکے لاہور ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر شاہد حسن شیخ کا سالانہ اجلاس سے خطاب
پیر 25 ستمبر 2006 15:09
(جاری ہے)
نومنتخب صدر نے کہا کہ وہ صنعت و تجارت سے متعلقہ تمام معلومات کی تاجر برادری کو فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ پاکستان کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوسکے۔
شاہد حسن شیخ نے تاجر برادری پر زور دیا کہ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کی سٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل ہوں اور ان کی میٹنگز میں حصّہ لیں تاکہ اُن کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچ سکے۔ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے نومنتخب سینئر نائب صدر یعقوب طاہر اظہار نے کہا کہ جو ایشوز فوری طور پر حل طلب ہیں اُن کے متعلق وہ واضح ویژن رکھتے ہیں اور وہ ان ایشوز کو متعلقہ سرکاری محکموں کے سامنے اٹھائیں گے۔ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے نومنتخب نائب صدر مبشر شیخ نے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے سٹیٹس کو مزید اونچا کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ قبل ازیں لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے سبکدوش ہونے والے صدر میاں شفقت علی، سینئر نائب صدر عبدالباسط اور نائب صدر آفتاب احمد وہرہ نے بھی خطاب کیا اور سال بھر کے دوران کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ میاں شفقت علی نے ممبران سے اکاؤنٹس کی منظوری بھی لی۔مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
-
شہباز شریف کے جعلی فارم 47 حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے،بیرسٹرسیف
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.