امریکہ میں پاکستانی شہری کو 18سال سے زائد قید کی سزا

منگل 26 ستمبر 2006 21:52

سان ڈیاگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) امریکہ میں ایک پاکستانی شہری کو 18سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 55سالہ مستعجب شاہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ایک بھارتی نژاد امریکی ساتھی سے مل کر سٹنگر طیارہ شکن میزائل حاصل کر کے طالبان اور القاعدہ کو فروخت کرنے کی سازش کی تھی گزشتہ سال مارچ میں مستعجب شاہ نے وفاقی عدالت نے یہ الزام تسلیم کیا تھا کہ اس نے 5ٹن حشیش اور آدھا ٹن ہیروئن فروخت کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بدلے وہ نقد رقم اور کندھے سے فائر کئے جانے والے چار سنٹگر میزائل حاصل کرکے انہیں طالبان کو فروخت کرنا چاہتے تھے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اسے مجرم قرار دے دیا گیا تھا ۔امریکی عدالت نے گزشتہ روز اسے اٹھارہ سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے

متعلقہ عنوان :