افغانستان میں نیٹو فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ‘ راہ گیر زخمی‘ حملہ آور کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے

خودکش حملہ طالبان نے کیا جس میں 7 غیر ملکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ‘ نیٹو فورسز کی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں‘ طالبان ترجمان قاری یوسف کا دعویٰ

بدھ 27 ستمبر 2006 16:07

قندھار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 27ستمبر2006 ) افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں نیٹو فورسز پر خودکش حملے میں ایک راہ گیر زخمی ہوگیا جبکہ خودکش بمبار کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے جبکہ طالبان نے قندھار خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس میں سات غیر ملکی فوجیوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے اور نیٹو فورسز کی کئی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو صوبہ قندھار کے نواحی علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی نیٹو فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں اس کی گاڑی تباہ ہوگئی اور اس کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے جبکہ حملے میں ایک راہ گیر زخمی ہوگیا تاہم فوری طور پر نیٹو فورسز کے کسی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی عینی شاہدین نے بتایا کہ نیٹو فورسز کا قافلہ قندھار کے نواحی علاقے میں ایک پولیس سٹیشن کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اس سے ٹکرا دی تاہم اس دوران نیٹو فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس دوران ایک راہ گیر زخمی ہوگیا تاہم خودکش حملے میں استمال ہونیوالی کار تباہ اور حملہ آور ہلاک ہوگیا جس کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے دھماکے کے بعد اتحادی و نیٹو فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور وہاں ناکہ بندی کردی دوسری جانب طالبان نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے طالبان ترجمان قاری محمد یوسف نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو سیٹلائٹ فون کے ذریعے بتایا کہ یہ دھماکہ طالبان نے کیا ہے اور اس میں شہید ہونے والا ایک طالبان رکن تھا انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس خودکش حملے میں سات غیر ملکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس خودکش حملے میں نیٹو فورسز کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں تاہم قاری یوسف نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والے غیر مکی فوجیوں کا تعلق کس ملک سے تھا