افغانستان میں تمام مسائل کا حل فوجی کارروائی سے ممکن نہیں‘ نیٹو کمانڈر

جمعرات 5 اکتوبر 2006 13:49

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) نیٹو نے رکن ممالک سے افغانستان میں منشیات کے خاتمے اور طالبان سے نمٹنے کے لئے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان میں تمام مسائل کا حل فوری کارروائی سے ممکن نہیں اس وقت ملک کی تعمیر نو بھی ایک اہم مشن ہے جس کی تکمیل سے صورتحال بدل سکتی ہے اس بات کا اظہار نیٹو کے اعلیٰ آپریشنل جنرل جیمز جونز نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حال ہی میں افغانستان میں نیٹو کو طالبان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کو صرف فوجی کارروائی کے ذریعے بدلا نہیں جاسکتا اس کے لئے ضروری ہے کہ رکن ممالک یہاں پر منشیات کے خاتمے اور تعمیر نو کے کاموں پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :