پنجاب اسمبلی اجلاس میں ممبران اسمبلی کی طبی سہولیات میں اضافے سمیت چار بل منظور ‘ بارڈر ملٹری آرڈیننس کا ترمیمی بل پیش
پیر 9 اکتوبر 2006 15:17
(جاری ہے)
حکومت اپنے مالی وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مرحل وار پروگرام پر عمل کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اوور لوڈ کرنے والوں کو جرمانے کئے جاتے ہیں جس میں سے 90فیصد حکومت اور 10فیصد متعلقہ ٹھیکہ دار کو ملتے ہیں ۔ سید احسان اللہ وقاص کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دریائے راوی پر سید والا کے مقام پر پل کی منظوری صدر جنرل پرویز مشرف دے چکے ہیں اور اس سلسلہ میں ڈائریکٹو جاری ہو چکا ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع کر دیا جائیگا۔ شیخ تنویر احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واحدت کالونی ایس اینڈ جی اے ڈی کے زیر اہتمام ہے لہذا مواصلات و تعمیرات اس جگہ کو ٹھیکہ پر دینے کا مجاز نہیں ہے اور مقبوضہ جگہ کی واگزاری کیلئے مذکورہ محکمے کو ہدایات جاری کی گئی تھی جس کے تحت وہ جگہ خالی کروا لی گئی ہے اور اس وقت اس پر کوئی قابض نہیں ہے ۔ پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور ٹریمنل روڈ کی مین انٹرس کو ٹیلی فون ایکسچینج کی وجہ سے چوڑا نہیں کیا جا سکا عمارت منتقلی کیلئے متعلقہ محکمہ سے بات چیت ہوئی ہے اور بہت جلد منتقلی کیلئے جگہ ملنے پر انٹرس کو چوڑا کیا جائیگا۔ محکمہ شاہرات کی مسلسل کوششوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہوا ہے اور فیروز پور روڈ سے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی انٹرس تک سڑک کے دونوں جانب تجاوزات کو ہٹانے کی ذمہ داری کنٹونمنٹ بورڈ کی ہے ۔ پروین مسعود بھٹی کے ایک اور سوال کے جواب میں ظہیر الدین نے کہا کہ ون یونٹ سٹاف کالونی بہاؤلپور کی معیاد 60سال ہے اور کوارٹروں کی تعداد 461ہے وہاں رہائش پذیر ملازمین سے انکی بنیادی تنخواہ کا پانچ فیصد ماہانہ کرایہ تنخواہ سے کاٹا جاتا ہے مذکورہ کالونی میں 37محکمہ جات کے ملازمین کو کوارٹر الارٹ کئے گئے ہیں جن کی ہر سال باقاعدگی سے مرمت بھی کی جاتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.