بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ملنے کے اعتراف سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگیا،دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم

پیر 23 اکتوبر 2006 14:43

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ممبئی دھماکے میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ملنے کے بیان سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے۔ اورامید ک ہے کہا بھارت آئندہ کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر پاکستان کے خلاف الزام تراشی نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ممبئی دھماکوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا تھا اور بھارت کے اصرار پر یہ پیشکش بھی کی تھی کہ اگر بھارت ثبوت فراہم کرے تو ہم تحقیقات میں بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں ے کہا کہ اپنی تحقیقات کے بعد اب بھارت کا خود یہ کہنا کہ اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں جوپاکستان کے موقف کی تصدیق ہے۔