مین شاہراہ ریشم پر گاڑی لوگوں پر چڑھ دوڑی‘6افراد شدید زخمی

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 13:06

ایبٹ آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006) تیز رفتار گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے روڈ سائیڈ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑی چھ افراد شدید زخمی دو کی حالت نازک اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑی نمبر کے اے اسلام آباد 945نے جندر بانڈہ کے قریب مین شاہراہ ریشم پر بے قابو ہو کر چھ افراد کو شدید زخمی کر ڈالا ہے زخمیوں میں خالد شفقت رؤف اور دیگر شامل ہیں دو شدید زخمیوں ک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مانسہرہ سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :