ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 29 مارچ 2024 12:27

ضلع جہلم میں نئے  ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2024ء) ضلع جہلم میں نئے  ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے یہ بات سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2024.25 کے لیے تجویز کردہ منصوبہ جات برائے تعلیم و صحت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت کے ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سیز میں جاری اور نئے منصوبوں کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم کے زیر انتظام سکولوں کی بحالی ومرمت ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات اپنی سکیموں کو مکمل طور پر عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کریں تاکہ ان کی منظوری سے شہر کے بنیادی مسائل حل ہو جائیں ۔

متعلقہ عنوان :