پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پرمذاکرات کل نئی دہلی میں شروع ہوں گے،پاکستان کشمیر جبکہ بھارت انسداد دہشت گردی پر زور دے گا
اتوار 12 نومبر 2006 17:27
(جاری ہے)
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے جامع مذاکرات اسلام آباد میں ہونے والے سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر صدرجنرل پرویزمشرف اوربھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد شروع کئے گئے تھے۔
اعلان اسلام آباد کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر، سرکریک، سیاچن، ا نسداد دہشت گردی اور تجارت پر مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں ان مذاکرات میں سب سے بڑا فیصلہ سرینگر مظفر آباد بس سروس کا اجرا تھا جو اب بھی جاری ہے تاہم ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ مسئلہ کشمیر پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے اوردونوں ملک اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 14 نومبر کو نئی دہلی میں شروع ہونے والے خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی پیشرفت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ نئے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان مذاکرات کل منگل سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے۔ مذاکرات دو روز تک جاری رہیں گے پاکستانی سیکرٹری خارجہ مذاکرات میں شرکت کیلئے آج پیر کے روزنئی دہلی روانہ ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.