پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم شوکت عزیز

جمعرات 16 نومبر 2006 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2006ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے اورانہیں مزید مستحکم کرنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روزیہاں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اورعالمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تجارت، تیل و گیس کے شعبوں سمیت سیاسی و سفارتی تعلقات کو وسعت دینا چاہتاہے روسی وزیرخارجہ نے اپنی ملاقات کو مثبت قراردیا۔ ا نہوں نے کہاکہ پاکستان میں جو روسی کمپنیاں کام کر رہی ہیں انہیں حکومت پی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔