ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کا طیارہ ائیرپا،کٹ میں پھنسنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں

بدھ 22 نومبر 2006 17:23

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22نومبر2006 ) ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیردفاع کی ہدایت پرکراچی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی فلائٹPK308کے ائیرپاکٹ میں پھنسنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ متاثرہ طیارہ کوفوری طورپر گراؤنڈکردیاگیا ہے بدھ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ذمہ دارذرائع نے” این این آئی “کوبتایاکہ وفاقی وزیردفاع راؤ سکندراقبال نے منگل کو کراچی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پروازPK308کے ایئرپاکٹ میں پھنسنے اوربعض مسافروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیا ہے جس پر ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تحقیقات کا آغازکردیاہے ۔

تحقیقات کے دوران ایئرپاکٹ میں طیارے کے پھنسنے اوراس کوپہنچنے والے نقصان کے علاوہ دیگرعوامل کا بھی جائزہ لیاجائے گا ذرائع نے بتایاکہ پائلٹ نے طیارے کے ایئرپاکٹ میں پھنسنے کے دوران اسے فوری طورپر نیچے لے جاکرعقل مندی کا مظاہرہ کیا اورحاضردماغی سے کام لے کرطیارے کو کسی بڑے حادثے سے بچالیا۔

(جاری ہے)

ایسانہ ہونے پر خدانخواستہ بڑا حادثہ رونماہوسکتاتھا طیارے میں تین ارکان سینیٹ اورغیرملکی مسافروں سمیت 132مسافرسفرکررہے تھے بتایاگیاہے کہ پی آئی اے حکام نے مذکورہ طیارے کو فوری طورپر گراؤنڈکردیاہے اورتحقیقاتی عمل مکمل ہونے کے بعدہی اس بارے میں فیصلہ کیا جائیگا اس طیارے کو مزیدپروازوں کے لیے اڑنے کی اجازت ہونی چاہیے یانہیں۔

منگل کو کراچی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی مذکورہ پروازمیں سفر کرنے والے سینٹ کے تین ارکان آصف جتوئی احمد علی اورمحمدعلی بروہی نے یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :