اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی حج پروازکل ہفتہ کو 433 عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہو گی

جمعہ 24 نومبر 2006 14:27

اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی حج پروازکل ہفتہ کو 433 عازمین حج کو لیکر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24نومبر2006 ) اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 9603 کل ہفتہ کو 433 عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہو گی اس آپریشن کے دوران ایک لاکھ سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا اور واپس لایا جائے گا- عازمین حج کو جدہ پہنچانے کا آپریشن 25د سمبر تک جاری رہے گا جبکہ 5 جنوری سے واپسی شروع ہو گی- اسلام آباد ائرپورٹ پر قومی اسمبلی کے سپیکر چوہدری امیر حسین اور دیگر اعلی حکام حاجیوں کو الوداع کریں گے-

متعلقہ عنوان :