سپریم کورٹ ‘ منو بھیل فیملی اغواء کیس میں مغویان کی بازیابی کے لئے آئی جی سندھ کو پندرہ جنوری تک مہلت

پیر 11 دسمبر 2006 15:14

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) سپریم کورٹ نے منو بھیل فیملی اغواء کیس میں مغویان کی بازیابی کے لئے آئی جی سندھ کو پندرہ جنوری تک مزید وقت دے دیا ہے جبکہ معطل ڈی آئی جی میرپور سلیم الله خان کی درخواست کی سماعت بھی پندرہ جنوری کو ہوگی مقدمے کی سماعت جسٹس شاکر الله جان اور جسٹس سید سعید اشہد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی سوموار کے روز کی اس سلسلہ میں آئی جی سندھ جہانگیر مرزا‘ ایڈووکیٹ جنرل سندھ انور منصور اور ڈی آئی جی سلیم الله خان پیش ہوئے اے جی سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ بہت مشکل مقدمہ ہے مزید وقت دیا جائے جسٹس سید سعید اشہد نے کہا کہ ہم نے تو آئی جی سندھ کو نہیں بلایا تھا اس پر اے جی سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ آئی جی سندھ آئے عدالت مختصر تاریخ پیشی دینا چاہتی تھی تاہم اے جی سندھ نے کہا کہ انہیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں کہیں جانا ہے اس لئے اس سے آگے کی تاریخ دی جائے عدالت نے پندرہ جنوری 2007ء تک آئی جی سندھ کو مہلت دے دی ہے کہ وہ منو بھیل کے خاندان کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :