پی ایس او اپنی مصنوعات اورخدمات کے باعث اہم اثاثہ بن چکا ہے، وزیراعظم شوکت عزیز،حکومت نے مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کے تحت اپنے کردار کو پالیسی سازی تک محدود کر دیا، وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

جمعہ 5 جنوری 2007 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پی ایس او اپنی مصنوعات اور خدمات کی وجہ سے اہم اثاثہ بن چکاہے اور یہ نجکاری کیلئے تیار ہے، حکومت نے اییک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کے تحت اپنے کردار کو پالیسی سازی تک محدود کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایس او اپنی مصنوعات اور خدمات کی وجہ سے اہم اثاثہ بن چکا ہے اور یہ نجکاری کیلئے تیارہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کے تحت اپنے کردار کوپالیسی سازی تک محدود کر دیا ہے انہوں نے توانائی کے موثر استعمال اورگاڑیوں کی مرمت کی ضرورت پر زوردیا تاکہ توانائی کے ذرائع کو محفوظ اور ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے دور دراز خاص طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تیل کی بلاتعطل فراہمی پر پی ایس او کی کارکردگی کو سراہا۔ پی ایس او کے ایم ڈی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ عنوان :