پیپلز پارٹی کا اجلاس 9جنوری کو دبئی میں طلب‘ اہم رہنما لندن بلا لئے گئے

اتوار 7 جنوری 2007 12:08

دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07جنوری2007 ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس 9جنوری کو دبئی میں ہوگا۔ اجلاس میں پارٹی اور حکومت کے درمیان جاری بیک ڈور ڈپلومیسی پر بات چیت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس 9 جنوری کو دبئی میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان جاری بیک ڈور ڈپلومیسی پر بات چیت کی ج ائے گی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دبئی بلائے گئے رہنماؤں میں راجہ پرویز اشرف‘ ڈاکٹر صفدر عباسی اور شریں رحمن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :