حکومت پیپلز پارٹی ڈیل پٹری سے اتر گئی ،حکومت مذاکرات کے دروازے اوپن رکھے گی،ہیلو ہائے اور بائے جاری رہے گا ۔شیخ رشید

پاکستان ایٹمی طاقت ہے امریکہ سمیت کسی نے بھی پیشگی حملہ کیا تو دنیا کی سیاست کا نقشہ بدل دیں گے، اگر مولوی ہفتہ ڈیڑھ ہفتہ کے لئے استعفے دیں بھی فرق نہیں پڑے گا ۔ صدر مشرف کو صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ اسی اسمبلی سے ووٹ لیں یا آئندہ اسمبلی سے لیں ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔ سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2007 18:44

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19جنوری2007 ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی ڈیل پٹری سے اتر گئی ہے اس کے باوجود حکومت مذاکرات کے دروازے اوپن رکھے گی اور ہیلو ہائے اور بائے جاری رہے گا ۔ امریکہ سمیت کسی نے بھی پاکستان پر پیشگی حملہ کیا تو دنیا کی سیاست کا نقشہ بدل دیں گے پاکستان ایٹمی طاقت ہے کوئی اس پرحملے کی غلطی نہیں کرسکتا اگر مولوی ہفتہ ڈیڑھ ہفتہ کے لئے استعفے دیں بھی فرق نہیں پڑے گا ۔

صدر مملکت جنر ل پرویز مشرف کو صوابدیدی اختیار ہے چاہے وہ اسی اسمبلی سے ووٹ لیں یا آئندہ اسمبلی سے لیں ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ہزارہ کالونی میں گورنمنٹ منظور الہی ہائی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سٹیزن کمیونٹی بورڈ ڈاکٹر جمال ناصر  ناظم راول ٹاؤن شیخ راشد شفیق لال حویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کے کو آرڈینیٹر چوہدری عدنان اور ناظمین نائب ناظمین اور کونسلرز کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پیٹریاٹ کے متعدد افراد مسلم لیگ میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ سپین بولدگ اور قندہار ریلوے نیٹ ورک بچھانے کیلئے سامان چمن بارڈر پر پہنچا دیا گیاہے جسے این او سی ملے گا اس منصوبے پر کام شروع کردیں گے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور سے پنڈی بلٹ ٹرین کی فزیبلٹی تیار کرلی گئی ہے اسی ہفتے اس پر کام ہوگا ۔

حکومت پیپلز پارٹی ڈیل سے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی ڈیل کا عمل ختم ہوکر پٹری سے اتر گیا ہے تاہم مذاکرات کا عمل بالکل اوپن ہے اور حکومت ہیلو  ہائے اور بائے کا عمل بھی جاری رکھے گی ۔ جمہوری عمل کو فرو غ دینے کیلئے کوئی بھی قوت مذاکرات کے دروازوں کو تالہ نہیں لگاتی ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کو چاہیے کہ لیاقت باغ جلسہ عام کے بعد خود اپنے دل سے پوچھیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے ایم ایم اے استعفو ں بارے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ زیادہ ٹائم کو احتجاج اور جلسے جلسے کھیلتے ہوئے گزر گیا ہے اب کم وقت رہ گیا ہے اگر اس میں بھی ایم ایم اے والے ہفتہ ڈیڑھ ہفتہ کے لئے استعفے دے دیں گے پھر بھی حکومت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا وفاقی وزیر ریلوے نے دعوی کیا کہ ملا عمر واحد افغان لیڈر ہیں جو روس جنگ میں یا اس سے پہلے یا اس کے بعد ابھی تک پاکستان نہیں آئے ملا عمر نے پاکستان دیکھا ہی نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتی اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے ۔

صدارتی انتخاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ صدر مشرف کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ موجودہ اسمبلی سے یا آئندہ آنے والی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں تاہم ابھی تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ پاکستان کی پرخلوص جدوجہد پر اعتماد کرے اگر پھر بھی مشکوک سمجھا جائے تو فرق پاکستان کو نہیں امریکہ کو ہی پڑے گا قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 50 ویں تعلیمی ادارے کا افتتاح کرے پرسکون ہوگیا ہوں تعلیم کا منصوبہ اپنی تکمیل کو پہنچ گیا ہے جس وقت میں مانچسٹر اور دوسرے ممالک میں جاتا تو انگریز بڑی حقارت سے ڈھوک کا نام استعمال کرتے اسی وقت میں نے دل میں عہد کیا اور خواہش پیدا ہوئی کہ ہر ڈھوک میں تعلیمی ادارہ بناؤں آج ہر بچی ابتداء سے لے کر اعلی تعلیم اپنی ڈھوک میں ہی حاصل کرتی ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پورے خطے میں تعلیم کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے اب ہر کوئی راولپنڈی کا نام عزت سے لئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب کوئی ماں گریجویٹ سے کم نہیں ہوگی ۔