امریکہ کے صدر بش نئے مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجا ت کی مد میں کانگریس سے تقریبا تین سو بلین ڈالرکا اضافی بجٹ مختص کرنے کی سفارش کریں گے

پیر 5 فروری 2007 16:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2007ء ) امریکہ کے صدر بش نئے مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجا ت کی مد میں کانگریس سے تقریبا تین سو بلین ڈالرکا اضافی بجٹ مختص کرنے کی سفارش کریں گے۔ دفاعی اخراجات کی مد میں اضافہ کی یہ سفارش جنگ عراق اور افغانستان کے لئے کی جارہی ہے وائٹ ہاؤٴس کے بجٹ ڈائریکٹر روب پورٹ مین نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ صدر بش کانگریس سے جنگ عراق اور افغانستان کے لئے مالی سال دوہزار سات اور آٹھ کے لئے مجموعی طور پر دو سو پینتالیس بلین ڈالر کا اضافی بجٹ مختص کرنے کی سفارش کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انتظامی اہلکار کے مطابق مالی سال کے نئے بجٹ میں پیٹاگون کے لئے فوجی اور عسکری اخراجات کی مد میں ساڑھے دس فیصد بھی مختص کئے جائیں گے ۔جس کے بعد پینٹاگون کا بجٹ ساڑھے دس فیصد اضافہ کے ساتھ سن دو ہزارآٓٹھ کے لئے چار سو اکیاسی بلین ڈالر ہو جائے گا ۔ کئی ڈیموکریٹس ارکان کانگریس نے بش انتظامیہ کی جانب سے عراق اور افغان جنگ کے حوالے سے بش انتظامیہ کی جانب سے فوجی اخراجات میں اضافہ پر کڑی تنقید کی ہے ڈیموکریٹ رکن نارتھ ڈیکوٹا نے کہا کہ صدر بش کی جنگ سے متعلق مالیاتی پالیسیاں امریکہ کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :