قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔۔جماعت اسلامی نے اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ‌کا اعلان کیا ہے۔

منگل 6 فروری 2007 11:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری۔2007ء) قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس اجلاس آج سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے جس میں اپوزیشن کی مختلف تحاریک التوا ء سمیت خواتین کیخلاف فرسودہ روایات کے خاتمے کے بل پر بھی غور ہوگا۔ متحدہ مجلس عمل کی اہم پارٹی جماعت اسلامی نے اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ‌کا اعلان کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کی زیر صدارت شروع ہونے والا اجلاس تئیس فروری تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

آج کا اجلاس بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے رکن اسمبلی مولانا نصیب علی شاہ کے انتقال کے باعث تلاوت کلام پاک اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کے بعد ملتوی کردیا جائے گا اور ایجنڈے کے تحت کارروائی کل سے شروع ہوگی۔ اپوزیشن کی جماعتوں‌نے ملک میں ا من و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال، حالیہ خود کش حملوں،‌لاپتہ افراد کی بازیابی ،مہنگائی میں اضافے کے علاوہ اسلام آباد میں‌صحافیوں‌پر پولیس کے تشدد کیخلاف تحاریک التوا جمع کروارکھی ہیں جو اجلاس میں زیر بحث آئیں گی جبکہ حکومت اس اجلاس میں خواتین کے خلاف فرسودہ رسومات کے خاتمے کا دوسرا بل بھی پیش کرے گی ۔

اس سلسلے میں‌ مسودہ قانون پہلے ہی قومی اسمبلی میں‌جمع کرایا جاچکا ہے