امریکہ نے فلسطین کیلئے امداد اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کردی

جمعہ 16 فروری 2007 13:27

امریکہ نے فلسطین کیلئے امداد اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کردی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) امریکہ نے نئی فلسطینی حکومت کے لئے امداد اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کردی ہے،امریکی کانگریس نے فلسطینی فورسز کیلئے 8کروڑ 60لاکھ ڈالر کی امداد بھی روک دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹونی سنو نے بتایا کہ نئی فلسطینی حکومت کو امریکی امداد صرف اسی صورت میں ملے گی کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے خلاف جارحیت بند کردے اور ماضی کے تمام معاہدوں کی پاسداری کا وعدہ بھی کرے۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے فلسطینی فورسز کیلئے 8 کروڑ 60لاکھ ڈالر کی امداد کو بھی روک دیا ہے ۔ ایوان نمائندگان کی بیرونی امداد سے متعلق کمیٹی کے مطابق کمیٹی کو فنڈز کے مقاصد اور اصل حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :