سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں‌جاں‌بحق ہونے والے ستائیس پاکستانیوں‌کی شناخت ہوگئی ،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ، پانچ بچوں سے محروم ہونےوالے شوکت علی آج اپنا بیان ریکارڈ‌کروائیں گے

جمعہ 23 فروری 2007 10:42

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں‌جاں‌بحق ہونے والے ستائیس پاکستانیوں‌کی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2007ء) بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں‌بحق ہونے والےاڑسٹھ افراد میں سے تینتیس کی شناخت کر لی گئی ہے۔جن میں‌سے ستائیس پاکستانی شہری ہیں‌، جبکہ اس واقعے کی تفتیش کے دوران گرفتار کئے جانے والے افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے ،بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میںکم ازکم چھ افراد نے بم رکھے تھے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اکیس پاکستانیوں‌کی میتیں‌پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی ہیں‌۔نوتیج سرنا نے کہاکہ بھارتی حکومت کو امید ہے کہ پاکستان اس معاملے کی تحقیقات میں مکمل معاونت کرے گا۔ دوسری جانب بھارتی فورنسک لیبارٹری کے ڈائریکٹر جے ایس ماہنوال کا کہناہے کہ اس واقعے میں چھ یا اس سے بھی زائد حملہ آور ملوث ہوسکتے ہیں‌۔

(جاری ہے)

انہوں‌نے کہاکہ اس کارروائی کیلئے ہر بم کے ساتھ تین ڈیٹونیٹر جوڑے گئے تھے تاکہ ناکامی کا کوئی امکان باقی نہ رہے۔ریاست ہریانہ کے آئی جی کاکہنا ہے کہ راجستھان سمیت تین ریاستوں‌سے اب تک سات افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعے کی تفتیش درست سمت میں‌آگے بڑھ رہی ہے ۔ اس واقعے میں اپنے پانچ بچوں سے محروم ہونے والے شوکت علی آج پانی پت میں اپنا بیان ریکارڈ‌کروائیں گے۔

شوکت علی اس واقعے کے سب سے بڑے عینی شاہد ہیں‌اور وہ کئی روز بعد جمعرات کو پانی پت کے اسپتال پہنچے تاکہ اپنے پانچوں‌بچوں‌کی میتیں‌شناخت کرسکیں ۔ اس موقع پر شوکت علی نے کہاکہ وہ اس واقعے کے مرتکب افراد کی گرفتاری میں مکمل تعاون کریں‌گے۔ شوکت کی اہلیہ رخسانہ نے کہا کہ انہوں‌نے اپنی آنکھوں‌کے سامنے پانچوں‌بچوں‌کو آگ کے شعلوں‌میں جلتے دیکھا ۔

متعلقہ عنوان :