پی آئی اے کے طیاروں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جارہا ہے . وفاقی وزیرپارلیمانی امور

جمعہ 23 فروری 2007 15:21

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23فروری2007 ) مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد آصف کی طرف سے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیردفاع کی توجہ فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب مبذول کرائی جس میں پی آئی اے طیاروں کے نقائض پیدا ہونے اور اس کے نتیجہ میں سفر غیر محفوظ بن جانے کے حوالے سے تھی جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے طیاروں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جارہا ہے مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ خواجہ آصف نے کہا کہ ہرماہ پی آئی اے کوایک ارب 30 کروڑ روپے کا خسارہ ہورہا ہے سفر محفوظ نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :