عراق‘ خود کش حملے و جھڑپیں، طلباء سمیت 67 افراد ہلاک، متعدد زخمی۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، بعض کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔امریکی فوج کا القاعدہ کے مقامی کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
اتوار 25 فروری 2007 19:04
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر طلباء تھے جو اس وقت کالج کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس میں موجود تھے۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو کالج کے مرکزی دروازے کے قریب اڑا دیا جبکہ اس دوران طلباء مڈٹرم کے امتحانات دے رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ محافظوں نے خود کش حملہ آور کو گیٹ پر روکا جس دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق کالج المستنصریہ یونیورسٹی کا ہے۔ جبکہ واقعے کے بعد عراق پولیس و فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسری جانب جنوبی بغداد میں راکٹ حملوں میں 10 افراد جبکہ انتہائی سخت سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق راکٹ حملے امریکی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد کئے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق راکٹ کے نتیجے میں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کنوشہ راکٹ تھے جو جوابی وشیر کے علاقے میں گرے۔ دریں اثناء بغداد کے وسطی ضلع کرادا میں انتہائی سخت سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں ایرانی سفارت خانے کے قریب ایک زور دار کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے تاہم ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بتایا کہ دھماکے سے سفارت خانے کی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں سفارتخانے کا کوئی اہلکار شامل نہیں۔ جبکہ وسطی بغداد میں ایک اور کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ ادھر شمالی شہر موصل میں امریکی فوج نے جھڑپ کے دوران 2مسلح افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ القائدہ کے ایک مقامی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ عراقی وزارت داخلہ نے کہا کہ مغربی صوبہ الانبار میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.