عراق میں خودکش کار بم دھماکہ ، فائرنگ50 افراد ہلاک،درجنوں زخمی، وزیراعظم نوری المالکی کا برطانوی افواج کی جانب سے عراقی انٹیلی جنس کے دفتر پر چھاپے کی مذمت، تحقیقات کا حکم دیدیا،القاعدہ نے برطانوی شہزادے ہیری کوعراق میں تعینات کرنے کی صورت میں ہلاک یا اغواء کرنے کی دھمکی دیدی۔اپ ڈیٹ
پیر 5 مارچ 2007 16:12
(جاری ہے)
دھماکے سے 45افراد ہلاک اور درجنوں ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر ہے۔
دھماکے سے آس پاس کھڑی متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ادھرپولیس کے مطابق شمالی بغداد کے علاقے باب المداماریا اور جنوبی بغداد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پانچ زائرین کو ہلاک کر دیا۔فائرنگ سے چھ زائرین زخمی بھی ہوئے۔ دریں اثناء عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے گزشتہ روز بصرہ میں عراقی انٹیلی جنس کے دفتر پر برطانوی فوج کے چھاپے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا اور کہاہے کہ اس غیرذمہ دارانہ اور غیرقانونی اقدام کے ذمہ داروں کوقرارواقعی سزا دی جائے۔ ادھر ایک امریکی اخبار کے مطابق القاعدہ نے اپنی ویب سائٹ پر دھمکی دی ہے کہ اگر برطانوی شہزادے ہیری کو عراق میں تعینات کیا گیا تو اس کو ہلاک یا اغواء کرلیا جائے گا۔پیغام میں کہا گیاہے کہ شہزادہ ہیری کوعراق میں مسلمانوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے کے لئے بھیجا جائے گااوراس کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو اس کے دیگرساتھیوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے۔واضح رہے کہ 22 سالہ ہیری کو بلواینڈرائل رجمنٹ کے تحت مئی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عراق میں تعینات کیاجارہاہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.