پاکستان پیپلز پارٹی کی خارجہ امور کمیٹی کے ممبر اور سابق سفیر بی اے ملک لیبیا میں منعقدہ عالمی اسلامک کانفرنس میں شرکت کرینگے

جمعہ 23 مارچ 2007 12:17

اسلام آبا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 مارچ 2007) پاکستان پیپلز پارٹی کی خارجہ امور کمیٹی کے ممبر اور سابق سفیر بی اے ملک حکومت لیبیا کی طرف سے منعقد کی جانے والی عالمی اسلامک کانفرنس میں شرکت کریں گے یہ کانفرنس 30 مارچ کو لیبیا کے شہر افغادیز میں ہو گی جس کی صدارت لیبیا کے رہنما معمر قذافی کریں گے کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے ایک وفد بھی جائے گا جس میں مختلف دانشور اور سیاسی رہنما شامل ہو ں گے کانفرنس کا مقصد مسلم دنیا کو درپیش مسائل کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے کانفرنس میں دنیا بھر سے مسلمان رہنما اور دانشور شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :