عراق، تشدد کے واقعات میں چار امریکی فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک،9 ملازمین اغواء ، امریکی فوج کا7مزاحمت کاروں کو گرفتار کر نے کادعویٰ، دوماہ قبل اغواہونے والے ایرانی سفارتکارکورہاکردیاگیا،عراقی عسکری گروپ نے مغوی جرمن خاتون اور اسکے بیٹے کی رہائی کیلئے نئی ڈیڈلائن دیدی

منگل 3 اپریل 2007 22:28

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2007ء) عراق میں امریکی طیاروں کی بمباری ،دھماکوں اور فائرنگ اورتشدد کے دیگر واقعات میں چار امریکی فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک اور9 ملازمین اغواء ہوگئے ہیں، امریکی فوج کا7مزاحمت کاروں کو گرفتار کر نے کادعویٰ جبکہ عراق میں دوماہ قبل اغواہونے والے ایرانی سفارتکارکورہاکردیاگیا ادھر عراقی عسکری گروپ نے مغوی جرمن خاتون اور اس کے بیٹے کی رہائی کے بدلے افغانستان سے فوج کی واپسی کی نئی ڈیڈلائن دیدی بغداد سے جاری کیے گئے امریکی فوج کے بیان کے مطابق فلوجہ کے قصبے میں مشتبہ مزاحمت کاروں کے ٹھکانے پر بمبار ی میں چھ مزاحمت کار ہلاک ہو گئے ،بمباری میں دوعمارتیں بھی تباہ ہو گئیں زمینی فوج نے اسی علاقے میں کارروائی کرتے ہو ئے سات مزاحمت کاروں کو گرفتار کر ان سے بھارتی اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا بغداد میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں اور فائرنگ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے صوبہ دولیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے الیکٹریکل کمپنی کے نو ملازمین کو اغواء کر لیا جبکہ گزشتہ روز بم دھماکوں میں زخمی ہو نے والے چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے امریکی فوج کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ٹرک بم خودکش حملے میں زخمی ہونے والا فوجی بھی شامل ہے بیان کے مطابق بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسے ادھرعراق میں دوماہ قبل اغواہونے والے ایک ایرانی سفارتکارکورہاکردیاگیا امریکی ٹی وی کے مطابق جلال شرافی جوعراق میں ایرانی سفارتخانے میں سیکنڈ سیکریٹری کے عہدے پر فائزتھے منگل کوتہران پہنچ جائیں گے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ انہیں کس طرح اور کیوں رہا کیا گیا شرافی کو 4 فروری میں ضلع کرادہ سے اغوا کیا گیا تھا دوسری جانب عراقی عسکری گروپ نے مغوی جرمن خاتون اور اس کے بیٹے کی رہائی کے بدلے افغانستان سے فوج کی واپسی کی نئی ڈیڈلائن دی ہے انٹر نیٹ پر جاری ہو نے والے بیان میں کہا گیا کہ جرمنی کو افغانستان سے فوج کے انخلاء کیلئے 10 دن کا وقت دیا جاتا ہے بصورت دیگر مغویوں کو قتل کر دیا جا ئے گا رائٹوز آف ایروز نامی گروپ کی جانب سے جاری ہو نے والی ویڈیو میں جرمن خاتون کو دیکھایا گیا ہے جو اپنی حکومت سے عسکریت پسندوں کے مطالبات ماننے پر زور دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جرمن خاتون بولتے ہو ئے ایک موقع پر رو بھی پڑی جرمن خاتون اور اس کے بیٹے کو رواں سال فروری کے شروع میں وسطی بغداد میں اس کے گھر سے اغواء کیا گیا تھا اس سے قبل اغواء کاروں نے دس مارچ تک کی ڈیڈلائن دی تھی مغوی جرمن خاتون کیروزنے ویڈیو میں جرمن عوام پر زور دیا کہ وہ اس کے مشکل وقت میں مدد کریں خاتون کا کہنا تھا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے قبل محفوظ تھا ۔