اس سال ملک میں پانچ ارب سے زائد ڈالر کی سر مایہ کاری ہونے کی توقع ہے ،وزیراعظم شوکت عزیز

جمعرات 5 اپریل 2007 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔ 2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ اس سال ملک میں تقریبا پانچ ارب سے زائد ڈالرز کی سرمایہ کاری ہونے کی توقع ہے جو کہ حکومت کی سر مایہ کار دوست پالیسیوں اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مساوی مواقع اور اصلاحات کا نتیجہ ہے انہوں نے یہ بات جمعرات کو برطانیہ کے ایشین بزنس گروپ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جس نے برٹش ایمپائر کے رکن فضل حسین اور لارڈ میئر بریڈ فورڈ چوہدری رنگ زیب کی قیادت میں ان سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کا اندازہ معیشت کے بڑھتے ہوئے حجم سے بھی کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ سب کچھ حکومت کی حالیہ سالوں میں متعارف کروائی جانے والی اصلاحات کے باعث ممکن ہوا ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی کوسراہا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں آمدنی کی مساوی تقسیم چاہتی ہے اسی لئے ملک میں غربت کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہزار یہ کے ترقیاتی اہداف کے حصول کا تہیہ کررکھا ہے وزیر اعظم نے وفد کو خطہ میں جغرافیائی وسیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بتایا وزیراعظم نے وفد کو خواتین کو با اختیار بنانے اور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف حکومتی اقدامات کے بارے میں بھی بتایا بریڈ فورڈ کے لارڈ میئر رنگ زیب اور فضل حسین نے حکومت کی اقتصادی اور ترقی پالیسیوں کو سراہا اور کہاکہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان میں سماجی و اقتصادی طور پر بڑ ی ترقی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :