Live Updates

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں پیشی قاضی فضل الرحمن، عمران خان احتجاج میں شریک نہ ہوئے

جمعرات 3 مئی 2007 16:05

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 مئی2007 ) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شاہراہ دستور پر موجود تھی ایم ایم اے کے سربراہ قاضی حسین احمد اور سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر مصروفیات کے باعث احتجاج میں شریک نہ ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانیراجہ پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی کی جلوس کی قیادت کی ایم ایم اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ حافظ حسین احمد اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سمیت دیگر ممبران قومی اسمبلی احتجاجی مظاہرہ میں شریک تھے مسلم لیگ ( ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق قائم مقام پارلیمانی لیڈر چوہدری نثار علی خان نے بھی شرکت کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات