امن فوج کی تعیناتی پر ایتھوپیا صومالیہ سے اپنی افواج نہ نکالے ۔امریکہ اور افریقی یونین کا مطالبہ

بدھ مئی 11:36

موغادیشو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16مئی2007 ) امریکہ اور افریقی یونین نے ایتھوپیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن فوج کی تعیناتی تک صومالیہ سے اپنی فوج کو نہ ہٹائے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق افریقی یونین کے صدر الفا عمر کو نارے نے کہا کہ اگر ایتھوپیا صومالیہ سے اپنی فوج نکالنے میں جلد بازی کرے گا تو یہ انتہائی خطرناک ہوگا۔ ادھر امریکی سفیر جیندائی فرازر نے کہا کہ امن فوج کو صومالیہ میں آنے میں ابھی کئی ماہ لگیں گے۔

(جاری ہے)

اس طرح ایتھوپیا کی افواج کا نکلنا قبل ازوقت ہوگا۔ اس سے پہلے ایتھوپیا کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ صومالیہ میں اسلامک کورٹس آف یونین کو نکالنے میں سرکاری فوج کی مدد کے بعد اب ہم اپنی فوج کو صومالیہ سے مکمل طور پر واپس بلانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں تازہ ترین لڑائی کے بعد مقامی آبادی کو تیسری مرتبہ علاقے چھوڑنا پڑا اور انہیں اس وقت امداد کی سخت ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :