پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام اختلافات ختم کرنے کیلئے غیر روایتی اقدامات کرنا ہونگے ، بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کا ایشین سیکورٹی کانفرنس سے خطاب

اتوار 3 جون 2007 11:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2007ء) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام اختلافات کو ختم کرنے کیلئے غیر روایتی اقدامات کرنا ہونگے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جامع مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے سرحد پار در اندازی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں ایشین سیکورٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پڑوسی ملکوں سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے روایتی اقدامات سے آگے بڑھا جائے۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ماضی میں کئے جانے والے اقدامات سے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں استحکام چاہتا ہے جس کیلئے وہ تمام پڑوسی ملکوں سے اختلافات کو صاف و شفاف انداز میں طے کرنا چاہتا ہے۔ اجلاس میں آسیان تنظیم کے رکن ملکوں، چین، جاپان، امریکا، فرانس اور جرمنی کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ عہدے دار شرکت کررہے ہیں۔