سوات‘ شہری و بالائی علاقوں میں شدید بارش نے تباہی مچادی۔برساتی نالوں میں طغیانی آگئی‘ بارش کا پانی گلی کوچو ں میں بہنے لگا،تیار کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ گیا

ہفتہ 23 جون 2007 17:20

سوات (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار23 جون 2007) ضلع سوات کے شہری اور بالائی علاقوں میں تیز آندھی اور شدید بارشوں نے تباہی مچادی ندی نالوں میں طغیانی اور برساتی نالوں کی وجہ سے علاقے میں تباہی مچ گئی ۔

(جاری ہے)

پھلوں کے باغات اور فصلی تباہ سائن بورڈ ٹوٹ گئے درخت جڑوں سے اکڑ گئے چھتوں سے ٹین کے چادر اڑھ گئی مختلف مقامات میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا بجلی منقطع ہوجانے سے علاقے میں اندھیرا چھا گیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات ضلع سوات کے مرکزی شہر کیساتھ ساتھ طول وعرض میں تیز آندھی اور شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ‘جو کافی دیر تک جاری رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئی تیز آندھی اور شدید بارشوں کیوجہ سے علاقے میں تباہی مچ گئی اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی اور ٹیلی فون کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گئی فی الحال کسی بھی علاقے سے جانی ودیگر نقصانات کی اطلاع نہیں ملی تاہم بعض علاقوں سے پھلوں کے باغات اور فصلوں کی تباہ ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔