کراچی سے چار روز سے جاری بارش ۔۔۔۔۔۔۔ پانی کی نکاسی اور بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے

بدھ 27 جون 2007 12:27

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27 جون 2007) کراچی سے چار روز سے جاری بارش کے ساتھ ساتھ پانی کی نکاسی اور بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے ، شہر بھر میں‌ٹاؤنز انتظامیہ اورکے ای ایس سی کے اہلکاربجلی کے ٹوٹے تاروں کو جوڑ کر بجلی کی بحالی کے کاموں‌کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر کھڑے پانی اور گرے ہوئے درختوں‌کو صاف کرنے میں مصروف ہیں ۔۔۔۔سڑکوں پر کھڑے پانی سے مکینوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مکینوں کو بارش کے پانی کی نکاسی کی شکایت‌ بھی ہے۔۔۔ شہر کے ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افرادی قوت کی کمی وجہ سے پانی کی نکاسی میں‌ مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔

(جاری ہے)

کراچی میں‌چار روز سے جاری بارشوں پر محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ چار روز سے کراچی میں ابتک ایک سو سات اعشاریہ اکیس ملی میٹر بارش ہوئی ۔

۔ جس کی وجہ سے سڑکوں‌اور مضآفاتی علاقوں میں‌پانی جمع ہوگیا ہے ۔ تیز ہواؤں‌اور بارش کی وجہ سے کے ای ایس سی کے پول اور تار ٹوٹ گئے ہیں‌جس کی وجہ بعض علاقوں میں‌مکین بجلی سے محروم ہیں‌اور سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں‌، جبکہ کے ای ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں اور شہریوں‌کے ردعمل کے سبب بجلی کی بحالی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :