مردان‘ کلپانی ندی میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے پیش اما م کی لاش برآمد

ہفتہ 30 جون 2007 13:31

مردان ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار30 جون 2007) کلپانی ندی میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے پیش اما م کی لاش برآمد ، ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپردخاک ، لاش آتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ، متوفی کی والدہ پر سکتہ طاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز طوفانی بارش اور سیلاب کے دوران غولئی گودر میں نالی پار خان کوٹھے میں واقع خالدحسین باچہ مسجد کے پیش امام مولانا حافظ احمدعلی ولد محمدی شاہ جو کلپانی کے کنارے سیلاب کا نظارہ دیکھ رہاتھا اچانک سیلابی ریلے میں بہہ گیاتھا کی لاش تین دن بعد ہفتہ کی علی الصبح غلہ ڈھیر کلپانی سے مل گئی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ نالی پار ہوتی میں کہرام مچ گیا اورمولانا حافظ احمدعلی کی آخری دیدار کے لئے لوگوں کا تانتا بن گیا جبکہ مرحوم کی والدہ جو دل کی مریضہ بیان کی گئی ہے پر سکتہ طاری ہوگیا دریں اثناء مرحوم کو آبائی قبرستان ڈانگ بابا میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :