حکومت انتخابات میں تاخیر کے لئے نادرا اور الیکشن کمیشن کو کام کرنے نہیں دے رہی ۔ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد کا الزام

منگل 3 جولائی 2007 12:04

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔ 2007ء) ایم ایم کے امیر قاضی حسین اسلام آباد احمد نے کہا ہے حکومت انتخابات میں‌تاخیر کے لیے نادرا اور الیکشن کمیشن کو کام نہیں کرنے دے رہی جس کے باعث نامکمل اور ناقابل بھروسہ انتخابی فہرستیں بنائی گئیں ہیں۔ملتان میں‌ایم ایم اے کے استحکام پاکستان روڈ کاروان کی ڈیرہ غازی خان کے لیے روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصفانہ الیکشن کے لیے وہی عبوری حکومت قابل قبول ہو گی جو جنرل مشرف اور ان کے اتحادیوں کے بغیر بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس عبوری حکومت کا سربراہ چئیر مین سینیٹ ہو سکتا ہے اور یہ ہی آئینی طریقہ کار بھی ہے۔ انہوں نے کہا قاضی حسین احمد نے کہا کہ وہ بے نظیر کو بھی گرینڈ الائینس میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ آمرانہ حکومت کے خلاف منظم جدوجہد کی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ وکلا کی تحریک اور ایم ایم اے کے استحکام پاکستان کاروان سے ملک بیدار ہو چکا ہے جس کے باعث حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ ایم ایم اے کا استحکام پاکستان مظفر گڑھ سے ہوتا ہوا ڈیرہ غازی خان پہنچے گا جس میں ایم ایم اے پنجاب کے صدر لیاقت بلوچ اور دیگر قائدین بھی شرکت کر رہے ہیں۔