عراق، کار بم حملوں و بم دھماکوں میں امریکی فوجی و 23 عراقی ریکروٹس سمیت 38 ہلاک، متعدد زخمی
ارمیلی خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 155 سے تجاوز کر گئی، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ۔دھماکوں میں متعدد مکانات و گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔(اپ ڈیٹ)
اتوار 8 جولائی 2007 19:20
(جاری ہے)
زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ حملے میں ہلاک ہونے والے کئی افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر کے انہیں سپرد خاک کر دیا گیا اور ان کے غم میں سوگ منایا گیا۔
جبکہ اتوار کو بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے کرادا میں دو کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران متعدد مکانات، دکانیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے ایک ریسٹورنٹ کے قریب پہلا دھماکہ ہوا جس سے وہاں گزرنے والے چار افراد ہلاک اور8 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ سپریم اسلامک کونسل کے دفتر کے قریب واقع ہے جبکہ اس دھماکے کے 5 منٹ بعد ایک اور کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے دھماکے میں کئی گاڑیاں اور مکانات بھی تباہ ہو گئے۔ جبکہ بغداد کے جنوب مغربی نواحی علاقے میں کریک ڈاؤن کیلئے آنے والے نئے عراقی فوجیوں کے ٹرک پر بم حملے کے نتیجے میں 23 ریکروٹس ہلاک اور 27 سے زائد زخمی ہوئے۔ ادھروسطی بغداد میں معروف شورجا مارکیٹ میں نصب بم کے دھماکے میں تین شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ جبکہ صوبہ صلاح الدین میں بم دھماکے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ امریکی فوج نے واقعے میں اہلکار کی تصدیق کر دی ہے۔ ادھر توزخرماتو میں پولیس نے خودکش حملوں کے خطرے کے پیش نظر علاقے کو سیل کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.