Live Updates

مہذب معاشرے میں خواتین اوربچوں کے خلاف آپریشن نہیں ہوئے ۔عمران خان،پاکستان آنا چاہتا ہوں۔جنرل مشرف واپس نہیں آنے دے رہے۔ نوازشریف کا جلسہ سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2007 15:52

مانچسٹر(اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین18 جولائی2007) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں خواتین اور بچوں کے خلاف آپریشن نہیں ہوتے مانچسٹر میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت ہر مشکل وقت میں لال مسجد کامعاملہ اٹھاتی رہی مہذب معاشرے میں عوام کے خلاف اس طرح کارروائی نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ وزیرستان اور قبائلی علاقوں میں صدر جنرل پرویزمشرف کی کامیابی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے اور پوری قوم کوان ساتھ کھڑا ہونا چاہیے جلسہ میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ اسمبلی کوربرسٹمپ بنادیا گیا ہے میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں لیکن صدر جنرل پرویزمشرف انہیں واپس نہیں آنے دے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات