شمالی وزیرستان سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے ،تین اہلکار جاں بحق،متعدد زخمی، 4 حملہ آور بھی مارے گئے،7 گرفتار،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، راکٹ حملوں میں سیکورٹی فورسز بیس کی رن وے اور پانی کی ٹینکی تباہ، قبائلی علاقوں میں امن کیلئے فوجی آپریشن کے ساتھ سیاسی حل پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، میجر جنرل وحید ارشد۔اپ ڈیٹ
پیر 30 جولائی 2007 17:49
(جاری ہے)
دوسری جانب فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح میران شاہ روڈ پر ایک مشکوک گاڑی سیکورٹی فورسز کے قافلے کا پیچھا کر رہی تھی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ جنگجوؤں کو گاڑی روکنے کے لئے کہا تاہم وہ مسلسل قافلے کا تعاقب کرتے رہے جس پر سیکورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد طلب کر لی۔
بمباری کے نتیجے میں 4 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی گاڑی تباہ ہو گئی ۔ دوسری جانب میران شاہ میں ایک اور واقعہ میں سیکورٹی فورسز کے بیس پر نامعلوم شرپسندوں نے 2 راکٹ داغے جس سے 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق ایک راکٹ سے سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال رن وے کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرے راکٹ سے پانی کی ٹینکی تباہ ہو گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل وحید ارشد نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے فوجی قافلے پر حملہ کرنے والے 7 جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میران شاہ کے مرکزی بازار میں 4 مزید چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال کو پرامن رکھنے کے لئے میران شاہ بازار میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے علاوہ سیاسی طریقے سے بھی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جن کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.