چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے بھائی میں شہباز شریف کی وطن واپسی کی پٹیشن کی جلد سماعت کی درخواست منطور کر تے ہوئے نو اگست کو سماعت کا حکم جاری کر دیا

پیر 6 اگست 2007 17:57

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 6 اگست 2007) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے بھائی میں شہباز شریف کی وطن واپسی کی پٹیشن کی جلد سماعت کی درخواست منطور کر تے ہوئے نو اگست کو سماعت کا حکم جاری کر دیا ہے میاں نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ مین ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ ایک طویل عرصہ سے جلاء وطنی کی زندگی گذار رہے ہیں جبکہ اپنے وطن میں رہنا اور انتخابات میں حصہ لینا ان کا بنیادی آئینی حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں رکھا جا سکتاپٹیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت آئین اور قانون سے ماوراکوئی اقدام نہیں اٹھا سکتی اس لئے عدالت چاروں صوبائی اور وفاقی حکومت کو یہ حکم د ے کہ میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے ۔