ہنگامہ آرائی اور بلوہ میں ملوث کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سمیت وکلاء ضمانت پر رہا

منگل 2 اکتوبر 2007 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2007ء ) جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ اورنگ زیب عالمگیر قاضی نے دفعہ 144کی خلاف ورزی ،بلوہ، ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ اور روڈ بلاک کر کے ٹریفک معطل کرنے کے الزام میں گرفتار کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعیم قریشی ، کے کے جاوید خان ، عبدالجبار اور اعجاز کو 5ہزار روپے فی کس ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

انہیں ہفتے کے روز سندھ ہائی کورٹ کے احاطے سے پولیس گرفتار کر کے لے گئی تھی اورتھانہ پریڈی پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :