گلگت، مشہ بروھم کے علاقے میں زلزلہ سے 14 سالہ لڑکی جاں بحق، 22 افراد زخمی

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 19:54

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2007ء) شمالی علاقہ جات کے ضلع گانچھے کی تحصیل مشہ بروھم میں زلزلے سے 14 سالہ لڑکی جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زلزلے سے تین دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور 3 دیہات کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور کمبل اور دیگر ضروری اشیاء ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق ہوم سیکرٹری شمالی علاقہ جات سردار محمد عباس نے بتایا ہے کہ ضلع گانچھے کی سب ڈویژن مشہ بروہم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے ایک 14 سالہ لڑکی جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ زلزلے سے 5 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور 3 دیہات کا ملک کے دیگر علاقوں سے درابطہ منتقطع ہو گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ شمالی علاقوں کے چیف سیکرٹری قمر الزمان نے کہا ہے کہ متاثرہ دیہات میں فوری ریلیف کیلئے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیئے گئے ہیں جن میں کمبل اور ضروری اشیاء بھیجی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق یہ لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :