مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف نے تیرہ اور چودہ دسمبر کو کراچی اور حیدرآبادکے دورے منسوخ کردیئے

پیر 10 دسمبر 2007 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2007ء) مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف نے تیرہ اور چودہ دسمبر کو کراچی اور حیدرآبادکے دورے منسوخ کردیئے ہیں۔ مسلم لیگ نواز سندھ کے صدر سلیم ضیاء کے مطابق میاں نواز شریف اب عید کے بعد سندھ کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں انتخابی بائیکاٹ کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونے کے بعد مسلم لیگ نواز نے عام انتخابات میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے بعد میاں نواز شریف پہلے مرحلے میں صوبہ سرحد کا دورہ کریں گے جہاں سے وہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔