اداکارہ سلینا جینٹلی نے اپنے بازو پر ایک اورڈریگون کا خوبصورت ساٹیٹو بنوالیا

جمعہ 14 دسمبر 2007 12:51

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 14. دسمبر2007) بالی وڈ کی اداکارہ سلینا جینٹلی نے اپنے بازو پر ایک اورڈریگون کا خوبصورت ساٹیٹو بنوالیا ہے ۔ یہ ٹیٹو کوئی مستقل نہیں ہے اور وہ جب چاہیں اسے صاف کرواسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

سیلینا جینٹلی کا کہنا ہے کہ میں اصلی ٹیٹو بنوانے سے بہت گھبراتی ہوں کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ سیلینا جینٹلی نے کہا کہ میں نے یہ ٹیٹو چینی کیلنڈر میں اپنے برج کے سائن کے لحاظ سے بنوایا ہے ۔ برج قوس سے تعلق رکھنے والی اس حسین اداکارہ کو حال ہی میں انکے کسی چینی دوست نے بتایا تھا کہ وہ ڈریگون کا ٹیٹو بنوا لیں تا کہ بد اثرات ان سے دور ہوں اور زندگی میں خوش قسمتی انکا ساتھ دے ۔