پولیس‘انتظا میہ اور بیوروکریٹس دھاندلی کر نے سے باز رہے ورنہ و قت آنے پر احتساب اور سزا دی جائیگی۔شہبا ز شریف۔۔۔8اکتو بر کو حق اور باطل کی جنگ میں آمر یت کے حواریوں کو عبرتناک شکست ہو گی‘عید ملن پارٹی اور قصور روانگی پر صحافیوں سے گفتگو

اتوار 23 دسمبر 2007 12:37

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 23. دسمبر2007 ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں محمدشہبازشریف نے پولیس‘انتظا میہ اور بیورو کر یٹس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھاندلی کر نے سے باز رہے ورنہ و قت آنے پر ان کا احتساب اور قانون کے مطابق سزا دی جائیگی ۔8اکتو بر کو حق اور باطل کی جنگ میں آمر یت کے حواریوں کو عبر تناک شکست ہو گی‘ حکمرا نوں نے عدالتوں کو تالے اور ججز کو فارغ کر کے ملک میں انصاف ختم کر دیا ہے عدلیہ کی آزادی کے بغیر ملک میں امن واستحکام ہوگا اورنہ کسی کوانصاف ملے گا‘ملک سے ناانصافی ‘مہنگائی ‘بدامنی اور بدمعاشی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے ۔

عوام بھو کی مر رہی ہے پر ویز الٰہی نے ڈیرھ ارب سے سیکر ٹر یٹ بنالیا‘ کوئی ڈیل نہیں کی جلد دوبا ر اقتدار میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاون پر کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی اور دورہ قصور روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ میاں محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے ملک اور قوم کے غدارہیں ملک بچانے کے لیے پرویز مشرف اور اس کے حواریوں کا راستہ روکنا ہوگا عدلیہ کی 2نومبر والی پوزیشن پر بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ہم اقتدار نہیں اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں عوام 8جنوری کے انتخابات کو ریفرنڈم بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جرنیل ملک کی جان چھوڑدیں پاکستان کے محافظ 16کروڑ عوام اسے سنبھال لیں گے آج اگر آمریت دفن نہ کی گئی تو ملک بچانا مشکل ہوجائے گا عوام (ق )لیگ کے 5سالہ دور حکومت کے ستائے ہوئے ہیں کراچی سے لیکر خیبر تک خون کی ندیاں بہادی گئی ہیں ۔پرویز مشرف اور ان کے حواریوں نے لاقانونیت ‘مہنگائی بے روزگاری اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا ہمارے دورمیں جو روٹی ایک روپے کی ملتی تھی آج وہی روٹی چار روپے میں بھی عوام کو نہیں مل رہی ۔

آٹا25روپے کلو ہو چکا ہے ملک سے ناانصافی ‘مہنگائی ‘بدامنی اور بدمعاشی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے آج حکمرانوں کی تجوریاں بھر ی ہوئی جبکہ عوام کے پیٹ خالی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران پوری قوم کو بھکاری بنانے کے درپے ہیں۔ میاں شہباز شر یف نے کہا کہ ہم صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے ملک کو فو کس کیاہواہے اور بھر پور کا میا بی حاصل کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ(ق) لئگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پر ستوں کا ٹو لہ ہے اس کو سیاسی جما عت نہیں کہنا چاہے۔

متعلقہ عنوان :