Live Updates

چیف آرمی سٹاف پر ویز مشرف سے آرمی ہا وس خا لی کر وائیں تاکہ فوج کا سیاست سے کردار ختم کر نے کی بنیاد رکھی جا سکے ۔ عمران خان۔۔۔ آمریت کی وجہ سے ملک ہاتھ میں سے ریت کی طر ح نکل رہا ہے، الیکشن کمیشن اور نگران حکو مت (ق) لیگ کا تسلسل ہے

بدھ 6 فروری 2008 14:32

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 فروری2008 ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جس ملک کی عدلیہ آزاد نہیں ،چیف جسٹس کا گھر جیل بنا ہوا ہے جنگل کا قانون نافذ ہے ۔وہاں انتخابات میں حصہ لینا قوم سے غداری ہیں، پرویز مشرف سے چھٹکارے کا واحد راستہ یہی کہ انتخابات کابائیکاٹ کرکے احتجاجی تحریک چلائی جائے،الیکشن کمیشن اور نگران حکو مت (ق) لیگ کا تسلسل ہے جو ایوان صدر کے اشاروں پرسب کچھ کر ر ہے ہیں،آمریت کی وجہ سے ملک ہاتھ میں سے ریت کی طر ح نکل رہا ہے،پیپلز پارٹی کو حقیقی معنوں میں بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑحانے کیلئے اقتدار سے با لا تر ہو کر سو چنا ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ نے کہا صدر مشرف سب مسائل کی جڑ ہے جن سے چھٹکارہ حاصل کر نا اس وقت ملک کیلئے سب سے ضروری ہیں نے بیرونی دوروں میں کہا ہے کہ انسانی بنیادی حقوق اور جمہوریت یورپین طرز کی پاکستان میں نہیں ہوسکتی یہ پاکستانی عوام کی توہین ہے، ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کی صورتحال پیدا چکی ہیں لیکن اقتدار پر مسلط حکمران غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل میں لگے ملک کو مسلسل تبا ہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نہ صرف ملک میں بلکہ عالمی طو ر بھی تنہا ہو چکے ہیں اور ان کے اتحادی انہیں ایک بو جھ سمجھ رہے ہیں ان حالات میں اگر کسی سیا سی جما عت نے اقتدار کی خا طر آمریت کی ڈو بتی کشتی کو سہا را دینے کی کو شش کی تو یہ نہ صرف اس جما عت بلکہ ملک کے لئے بھی تباہ کن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چیف آرمی سٹاف کو بھی اس ملک سے آمریت کیلئے ابھی بہت کچھ کر نے کی ضرور ت ہے جس میں سب سے پہلے وہ پر ویز مشرف سے آرمی ہا وس خا لی کر وائیں تاکہ فوج کا سیاست سے کردار ختم کر نے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ بھی عد لیہ ،جمہوریت،آئین کے قتل میں برابر کی شریک ہیں اور قوم کی مجرم ہے اگر یہ دوبا ر اقتدار میں آگئی تو شاید پھر اس ملک کو بچانا اور متحد رکھنا ممکن نہ ہو سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات