کراچی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے نائب صدر فضل الرحمان آکاخیل جاں بحق

بدھ 6 فروری 2008 17:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری۔2008ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے نائب صدر فضل الرحمان آکاخیل جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس اور عینی شایدین کے مطابق نامعلوم افراد نے گاڑی کو باقاعدہ ٹارگیٹ بنا کر فائرنگ کی جس کے باعث گاڑی میں موجود ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

رینجرز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انھوں نے دونوں افراد کو ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے شخص کے کپڑوں سے نکلنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے ان کی شناخت عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے نائب صدر پرفضل الرحمان آکاخیل کے طور پر ہوئی ہے ۔ دوسری جانب واقعے کے فوری بعد سہراب گوٹھ اور قرب و جوار کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے رینجرز ور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے تاہم الاعظم اسکوائر سے آگے کچھ علاقوں سے فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔