شفاف انتخابات کا کریڈٹ الیکشن کمیشن کی پوری مشینری کو جاتا ہے ۔کنور دلشاد۔۔۔ الیکشن کمیشن نے کامیاب اراکین اسمبلی کا گزٹ نو ٹیفکیشن قومی و صوبائی اسمبلیو ں او ر متعلقہ محکمو ں کو بھیج دیا

ہفتہ 8 مارچ 2008 19:43

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08 مارچ 2008 ) سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)قاضی محمد فاروق کے توسط سے الیکشن کمیشن کے تمام افسران وعملے خصوصا ڈپٹی کمشنر ز اور ان کی نگرانی میں کام کرنے والے دیگر عملے کی خدمات اور کارکر دگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے جس تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیئے ہے وہ اس قدر قابل ستائش ہیں کہ ان کی خدمات تاریخ کا حصہ بن گئی ہیں جنہو ں نے اپنے فرائض کو بطریق احسنپورا کرکے اپنا بنیادی فرض پورا کیا ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بنیادی ذمہ داری یعنی غیر جانبداری اور صاف وشفاف طریقہ کار کو مد نظر رکھا جس کا بر ملااعتراف نہ صرف ملک کے میڈیا،سول سوسائٹی کی تنظیموں اور سیاسی تنظیمو ں نے کیا بلکہ انٹرنیشنل آبز رورز ،مختلف ممالک اور دیگر بین الاقوامی تنظیمو ں نے بھی کیا ہے لہذا ان تمام اعزازات کا کریڈٹ صرف الیکشن کمیشن کی مشینری کو جاتا ہے جنہو ں نے دن رات ایک کرکے ہرقسم کے نامساعدحالات میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے 18فروری کو ہو نے والے عام انتخابات جیسے قومی کازکو پورا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کنور دلشاد نے یو این ڈی پی ،یو ایس ایڈ سمیت دیگر تنظیمو ں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہو ں نے پاکستا ن میں پہلی کمپیوٹر ائز ڈانتخابی فہرستو ں کے بننے سے لیکر شفاف بیلٹ بکسو ں ،پر دہ سکر ینز کی فراہمی ،انتخابی عملے کی بین الاقوامی سطح کر تر بیت کے عمل اور عا انتخابات کے مکمل ہونے تک کے مختلف مراحل کے موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت کی ،کیو نکہ ان تمام اقدامات سے جہاں الیکشن کمیشن کی استعداد کار میں اضافہ ہو اوہاں کے بہتر نتائج انتخابی عمل میں بھی دیکھنے کو ملے ۔

سیکر ٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے بعد کامیاب ہو نے والے تمام اراکین اسمبلی کی کامیابی کا گزٹ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی ،چاروں صوبائی اسمبلیو ں ،سیکرٹریٹ اور وزارت قانون وپارلیمانی امور کو بھیج دئیے گئے ہیں ۔