بھارتی جیلوں میں پاکستان قیدیوں کی رہائی کیلئے جلد ہندوستان جاؤنگا،انصاربرنی

اتوار 9 مارچ 2008 20:49

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09 مارچ 2008 ) انسانی حقوق کے وفاقی وزیرانصاربرنی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایسے پاکستانی قیدی جو کہ گزشتہ30سالوں سے ہندوستان کی جیلوں میں بند ہیں ان کی رہائی کیلئے وہ جلد ہندوستان کا دورہ کرینگے۔انصاربرنی نے وضاحت کی کہ کشمیر سنگھ کی رہائی خالصتاًانسانی ہمدردی اور اسنانی حقوق کی سربلندی کے لئے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر سنگھ کے لواحقین سمجھتے رہے کہ وہ پاکستان کی جیل میں مرگیا ہے اور اس عرصے میں کوئی فرداسے ملنے نہیںآ یالہٰذاکشمیرسنگھ کے خاندان سے ملواناکسی مجرم کا ملوانانہیں بلکہ دوبچھڑے ہوئے خاندانوں کا ملواناتھا، یہ کام وہ گزشتہ27سالوں سے کررہے ہیں۔اور صرف اللہ کی خوشنودی اور اللہ کی مخلوق کی بہتری کیلئے کرتے ہیں۔انصاربرنی نے مذیدکہا کہ ہندوستان جیل میں مرنے والے پاکستان قیدی خالد عرف آزادکی میت پیر کو پاکستان پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت سے کہا گیاہے کہ بتایا جائے کہ خالدکی موت کن حالات میں واقع ہوئی۔انصاربرنی نے خالدکے عزیزواقاب سے اس کی موت پر تعزیت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :