پاکستان میں سیاسی صورتحال سے پاک بھارت تعلقات متاثر نہیں ہونگے،بھارتی وزیر دفاع

اتوار 16 مارچ 2008 15:49

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16 مارچ 2008 ) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی صورتحال سے پاک بھارت تعلقات متاثر نہیں ہونگے یہ تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں گزشتہ روز مہاراشٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان امن کا عمل آگے بڑھے گا اور دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر توجہ دیں گے انہو ں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت بھی اس کے لیے کردا راداکریگی۔

متعلقہ عنوان :